نیویارک مسلمان امیدوار ظہران ممدانی آبدیدہ، جذباتی پیغام دے دیا

نیویارک مسلمان امیدوار ظہران ممدانی آبدیدہ، جذباتی پیغام دے دیا


نیو یارک کی میئرشپ کے امیدوار، مسلم رہنما ظُہران ممدانی نے کہا ہے کہ بعض مخالفین نے انہیں دہشتگرد ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔

نیو یارک میں میئر کے الیکشن کی ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل، برونکس کی مسجد کے باہر خطاب کرتے ہوئے ظُہران ممدانی جذباتی ہوگئے اور بتایا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے حالات بدل گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خالہ بھی 9/11 کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔

ظُہران ممدانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود وہ سب کمیونٹیز کے درمیان اتحاد اور محبت کے پیغام کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیویارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا تاہم ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ ظُہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top