غزہ جنگ بندی پہلا مرحلہ: 200 امریکی فوجی اسرائیل پہنچ گئے

غزہ جنگ بندی پہلا مرحلہ: 200 امریکی فوجی اسرائیل پہنچ گئے


غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اہلکار غزہ میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ مصر، قطر اور ترکی کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کے لیے اسرائیل میں تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے کے تحت مقررہ حدود تک واپس پہنچ گئی ہے۔

اس پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور کہا کہ اسرائیلی افواج کے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بھی غزہ کے دورے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ان کے دورے کا مقصد سینٹ کام کی زیر قیادت سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کے قیام کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے اندر امریکی فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top