قطر میں منعقدہ عرب و اسلامی سربراہی اجلاس میں مصر کی جانب سے پیش کی گئی نیٹو طرز کی عرب دفاعی فورس کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
عرب سفارتی ذرائع کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی اس فیصلے کے بعد ’’شدید مایوسی‘‘ کے عالم میں قطر سے واپس روانہ ہوئے۔
مصری سفارتکاروں نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ صدر السیسی نے 1950ء کے مشترکہ دفاعی و اقتصادی تعاون معاہدے کے تحت ایک علاقائی دفاعی فورس تشکیل دینے کی تجویز دی تھی، جس کا مقصد بیرونی خطرات خصوصاً اسرائیل کے خلاف فوری ردعمل دینے والا اتحاد قائم کرنا تھا۔ تاہم قطر اور متحدہ عرب امارات نے اس منصوبے کی مخالفت کی۔