جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان


جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیےکیا۔

ان کا کہنا تھا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فومیو کشیدا نے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top