اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ فرینڈز آف کشمیر کے تحت منعقد کیا گیا، جس میں مختلف کشمیری رہنماؤں اور عوام کے ساتھ سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔
دوسری جانب، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے الزامات کے جواب میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔