اسرائیل نے غزہ کے زیر قبضہ علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی

اسرائیل نے غزہ کے زیر قبضہ علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی


اسرائیل نے غزہ کے زیر قبضہ پچھہتر فیصد علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر نظر آئے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ غزہ کے زیر قبضہ پچھہتر فیصد حصے میں سے زیادہ تر خالی کردیں گے۔

غزہ کے باقی پچیس فیصد علاقوں میں فوجی کارروائی جاری رکھنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ یرغمالیوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

وزیر دفاع کاٹز نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں حماس کے ساتھ ایک ساٹھ دن کی جنگ بندی پر اتفاق ممکن ہے۔

جس کے تحت دس زندہ یرغمالیوں کی رہائی اور ہلاک یرغمالیوں میں سے نصف کی میتوں کی واپسی شامل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ جنگ بندی کی مکمل شرائط پر تاحال مکمل اتفاق نہیں ہوا، تاہم سیز فائر کے دوران باقی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع کا دعویٰ ہے کہ حماس نے فلاڈلفی کوریڈور اسرائیل فوج کے زیر اثر رہنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، فلاڈلفی کوریڈور غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان بفرزون ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top