گوگل کے جیمینائی روبوٹکس، ذہانت اور عملی مہارت کا نیا معیار

گوگل کے جیمینائی روبوٹکس، ذہانت اور عملی مہارت کا نیا معیار


گوگل روبوٹس کو مزید فعال اور ذہین بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 متعارف کروا رہا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دو اہم حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 ہے، جو روبوٹ کا اعلیٰ سطحی دماغ ہے، جو بہتر سوچنے، آن لائن معلومات حاصل کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور منطقی فیصلہ کرنے کے قابل بنائے گی۔

پاکستان نے پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ تیار کر لیا

دوسرا حصہ جیمینائی روبوٹکس 1.5 ہے، جو ہدایات کو روبوٹ کی حرکات میں تبدیل کرتا ہے اور روبوٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اندرونی زبان میں سوچنے کا عمل پیدا کرتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی مختلف روبوٹک ڈھانچوں میں سیکھے گئے انفارمیشن کو منتقل بھی کر سکتا ہے، جس سے روبوٹس زیادہ ذہین اور کارآمد بن جاتے ہیں، اس پیش رفت کو حقیقی دنیا میں مصنوعی عمومی ذہانت کے استعمال کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مائیکروسافٹ کا ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

گوگل کے مطابق یہ پیش رفت روبوٹس کو ماحول کو سمجھ کر پیچیدہ اور متعدد مراحل کے کام انجام دینے کے قابل بنائے گی، آج سے جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 ڈویلپرز کے لیے گوگل اے آئی اسٹوڈیو میں دستیاب ہے، جبکہ جیمینائی روبوٹکس 1.5 ابھی صرف چند منتخب شراکت داروں کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی روبوٹک دنیا کا ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جہاں روبوٹس نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ سوچ سکیں، منصوبہ بندی کر سکیں، اور اپنی حرکت کے بارے میں وضاحت بھی دے سکیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top