دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔
یوم آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آ رہا ہے۔
مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد
گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان نے آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ریاست بن گیا، یہ دن بانیانِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔
واضح رہے گوگل اس سے قبل بھی پاکستان کے قومی دنوں پر خوبصورت اور منفرد ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے۔