جدید ٹیکنالوجی نے لوگوں کے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں، گوگل میپس بھی ایسی ہی ایک سہولت ہے۔
گوگل میپس زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے استعمال کرتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی میں کئی فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کے بارے میں لوگ نہیں جانتے۔
گوگل میپس میں بھی ایک ایسا فیچر چھپا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، اس فیچر سے منزل کی جانب جانے والی سمتوں کو فوری طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہارات ختم کرنے کیلئے ماہانہ کتنی فیس دینی ہوگی؟
جب کوئی صارف گوگل میپس کو کسی جگہ جانے کے لیے استعمال کرتا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں ہوتا ہے تو اسکرین پر دائیں یا بائیں جانب گرین ڈائریکشن باکس موجود ہوتا ہے۔
اس ڈائریکشن باکس پر بائیں جانب swipe کرنے پر گوگل میپس کی جانب سے سفر کے تمام اگلے مراحل کے بارے میں انکشاف کیا جاتا ہے۔ اصل میں سفر کے ہر موڑ پر یا اہم پوائنٹ پر اگلا مرحلہ دیکھنا ممکن ہے۔
ہیکرز نے بلیک میلنگ ای میلز بھیجنا شروع کر دیں، گوگل کا انکشاف
گوگل صارف ری سینٹر بٹن پر کلک کرکے میپ کو دوبارہ موجودہ لوکیشن پر واپس لاسکتے ہیں، اس سادہ فیچر سے متعلق اکثر صارفین کو معلوم ہی نہیں ہے۔