چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی کمپنی اینوڈیا کی چپس خریدنے پر پابندی

چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی کمپنی اینوڈیا کی چپس خریدنے پر پابندی


چین نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی کمپنی اینوڈیا (Nvidia) کی مصنوعی ذہانت کی چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن نے کمپنیوں، بشمول بائٹ ڈانس اور علی بابا کو اس ہفتے ہدایت دی کہ وہ اینوڈیا کی خصوصی طور پر چین کے لیے تیار کردہ RTX Pro 6000D نامی پروڈکٹ کی ٹیسٹنگ اور آرڈرز بند کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی کمپنیوں نے اس چپ کے ہزاروں یونٹس کا آرڈر دینے کا عندیہ دیا تھا اور اینوڈیا کے سرور سپلائرز کے ساتھ ٹیسٹنگ اور ویری فکیشن کا عمل شروع بھی کر دیا تھا، تاہم ریگولیٹر کے حکم کے بعد کمپنیوں نے اپنے سپلائرز کو کام روکنے کی ہدایت کردی۔

یہ پابندی ان ہدایات سے بھی سخت ہے جو اس سے پہلے اینوڈیا کے دوسرے چینی ماڈل H20 پر لگائی گئی تھیں جو اے آئی کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مقامی چپس کی کارکردگی اینوڈیا کے ان ماڈلز کے برابر یا اس سے زیادہ ہے جو چین کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

انوڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے لندن میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران چین میں کمپنی کے کاروبار کے مستقبل پر ان سے بات کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top