پاکستان کے تین بڑے ائیر پورٹس پر ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل

پاکستان کے تین بڑے ائیر پورٹس پر ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل


پاکستان کے تین بڑے ائیر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کر دیا ہے۔

اسلام آباد،کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کی جائے گی، ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کی وجہ سے تیزی سے امیگریشن مراحل طے کرسکیں گے۔

پی آئی اے نے خلیج کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ تین روزہ ورکشاپس میں جرمن ماہرین کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوشش جاری ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top