پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20کروڑ تک پہنچ گئی،شزا فاطمہ

پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20کروڑ تک پہنچ گئی،شزا فاطمہ


وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20کروڑ تک پہنچ گئی ہے ،ٹیلی کام کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 70فیصد نوجوان موبائل استعمال کر تے ہیں ،موبائل انٹرنیٹ تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے ، پاکستان میں موبائل براڈبینڈ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ

پی ٹی اے کے ساتھ موبائل فون آسان رسائی پالیسی پر کام کررہےہیں ،فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے کوشاں ہیں۔

خواتین کی موبائل فون تک رسائی میں اضافہ خوش آئند ہے،کیش لیس معیشت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top