نوجوانوں کی اے آئی چیٹس پر نگرانی، میٹا کا نیا فیچر

نوجوانوں کی اے آئی چیٹس پر نگرانی، میٹا کا نیا فیچر


سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی میٹا نے نوجوان صارفین کے لیے جدید  اے آئی پر مبنی والدین کے کنٹرول فیچر کا پریویو جاری کر دیا ہے۔

میٹا کے نئے فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی انسٹاگرام پر اے آئی چیٹس پر بہتر نگرانی کر سکیں گے اور حساس یا نامناسب مواد سے بچا سکیں گے۔

آنر کا پہلا روبوٹ فون تیار، مکمل رونمائی مارچ میں متوقع

نئے فیچرز کے تحت والدین کو درج ذیل اختیارات حاصل ہوں گے

  • وہ بچوں کی AI چیٹس کو مکمل طور پر بند کر سکیں گے۔

 

  • اگر مکمل بندش نہ چاہیے تو مخصوص AI کرداروں یا بوٹس کو بلاک کیا جا سکے گا۔

 

  • بچوں کی AI چیٹس کے موضوعات کی بصیرت حاصل کی جا سکے گی، بغیر یہ دیکھے کہ مکمل چیٹ ہسٹری کیا ہے۔

 

  • اور نوجوانوں کے لیے حساس یا نامناسب مواد کی نمائش کو محدود کیا جا سکے گا۔

 

میٹا کے مطابق یہ فیچرز سب سے پہلے 2026 کے شروع میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں انگلش بولنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ بعد میں دیگر ممالک اور زبانوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

تھریڈز نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام پر نوجوانوں کے اکاؤنٹس کو ڈیفالٹ طور پر PG-13 مواد کی حدود میں رکھا جائے گا، جس میں سخت زبان، گرافک تشدد یا بالغ موضوعات کی نمائش محدود ہوگی، چیٹ بوٹس کو بھی اسی معیار کے مطابق نوجوان صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام بڑھتی ہوئی عوامی تشویش اور ریگولیٹری دباؤ کے پیش نظر اہم ہے، کیونکہ پہلے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بعض AI بوٹس نابالغ صارفین کے ساتھ نامناسب بات چیت کر سکتے ہیں۔

میٹا کے مطابق  یہ فیچر نوجوان صارفین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، نئے والدین کے کنٹرولز نوجوانوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top