کیلیفورنیا، انسٹنٹ میسیجنگ ایپ سنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کے لئے مفت اسٹوریج کا دورختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب صارفین کو پرانی تصاویراورویڈیوزجو “میموریز” فیچرکے تحت محفوظ کی گئی ہیں، رکھنے کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ صرف وہ صارفین متاثر ہوںگے جن کے پاس 5 جی بی سے زیادہ میموریز ڈیٹا ہے جبکہ زیادہ ترصارفین کے لئے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
سنیپ کے مطابق 2016 سے اب تک صارفین نے ایپ پر ایک کھرب سے زائد میموریزمحفوظ کی ہیں ان صارفین کے لیے جن کے پاس ہزاروں سنیپس موجود ہیں، نئے اسٹوریج آپشنز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 100 جی بی، 250 جی بی اور 5 ٹی بی تک کی اسٹوریج شامل ہے۔
یہ پلانز بالترتیب سنیپ چیٹ پلس اورسنیپ چیٹ پلاٹینم کے ساتھ فراہم کیے جائیں گے، 5 جی بی کی حد سے زیادہ موجود میموریز کے لیے 12 ماہ تک عارضی اسٹوریج مہیا کی جائے گی تاکہ صارفین اپنے ڈیٹا کو محفوظ یا منتقل کر سکیں۔
سنیپ نے ابھی تک برطانیہ یا دیگرممالک میں ان پلانزکی قیمت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ایک صارف نے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس میں سب سے سستا پلان 100 جی بی اسٹوریج کیلئے ماہانہ 2.99 آسٹریلین ڈالر کا بتایا ہے۔
چھوٹے قد کے یوٹیوبر کا اڑتے جہاز پر خطرناک اسٹنٹ، عالمی ریکارڈ قائم
سوشل میڈیا پراس اعلان پرمنفی ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کئی صارفین نے کہا ہے کہ اگرسٹوریج کے لیے ادائیگی کرنا پڑی تو وہ ایپ کا استعمال ترک کردیں گے۔