فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف – ہم نیوز

فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف – ہم نیوز


سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کے لیے اے آئی سے چلنے والا وائس ترجمہ فیچر متعارف کرا دیا ہے ۔

میٹا نے اس فیچر کا اعلان گزشتہ سال اپنی سالانہ کانفرنس میٹا کنیکٹ میں کیا تھا جہاں بتایا گیا تھا کہ تخلیق کاروں کی آواز کو ریلز میں خودکار طریقے سے ترجمہ کرنے کا آزمائشی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

میٹا کے مطابق اس ٹول میں ایک اختیاری لب سنگ فیچر بھی شامل ہے جس کی مدد سے ترجمہ شدہ آواز کو ویڈیوز میں ہونٹوں کی حرکت کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔

فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی سے ہسپانوی اور ہسپانوی سے انگریزی ترجمے کے لیے دستیاب ہے تاہم کمپنی نے آئندہ مزید زبانوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیچر فیس بک کے ان تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہے جن کے ایک ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر وہ تمام صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں جن کے اکاؤنٹس عوامی ہیں اور جنہیں میٹا اے آئی تک رسائی حاصل ہے۔

ایپل اور میٹا پر تقریباً 80 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ

تخلیق کار ویڈیوز شائع کرنے سے پہلے ترجمے کو آن یا آف کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اسے لب سنگ کے ساتھ یا اس کے بغیر دیکھ بھی سکتے ہیں۔ ناظرین کو ریلز پر ترجمہ شدہ بائے میٹا اے آئی کا نوٹس نظر آئے گا اور وہ اپنی سیٹنگز میں ترجمے کو بند بھی کر سکتے ہیں۔

میٹا نے یہ بھی بتایا ہے کہ انسائٹس میں ایک نیا خانہ شامل کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے تخلیق کار یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی ویڈیوز کو زبان کے حساب سے کتنے ناظرین دیکھ رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top