سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں،ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے
کہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔
سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری
ٹیموں نے مقامی انتظامیہ سے مل کر فوری طور پر بحالی کا کام شروع کیا،48گھنٹوں کے اندر 85 فیصد متاثرہ ٹاورز کو بحال کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے،وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔
امریکی فوجی یوکرین میں نہیں جائیں گے، ٹرمپ
مشکل کی اس گھڑی میں پورا پاکستان متاثرین کے ساتھ ہے،سیاسی تفریق سے ہٹ کر پاکستانیت کی بنیاد پر متاثرین کی مدد کی جائے،بلا تفریق تمام سیلاب متاثرین کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔