حساس ڈیٹا کی چوری پر گوگل نے نیا انکشاف کر دیا

حساس ڈیٹا کی چوری پر گوگل نے نیا انکشاف کر دیا


ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز کی ایک نامعلوم تعداد نے مختلف اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک میلنگ پر مبنی ای میلز بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے ای میلز میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اوریکل کے بزنس ایپلیکیشن سسٹمز سے حساس معلومات چُرا لی ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل فوٹوز میں نیا جیمینائی اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز دستیاب

گوگل کے مطابق یہ ای میلز ایک ایسے گروپ کی جانب سے بھیجی جا رہی ہیں جو مشہور رینسم ویئر گروہ  cl0p سے منسلک ہے۔

ای میلز میں ہدف بنائے گئے اداروں کے ایگزیکٹوز کو بتایا گیا ہے کہ ان کا حساس ڈیٹا اوریکل کی E-Business Suite سے چوری کر لیا گیا ہے۔

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ فی الحال اس دعوے کی صداقت کا کوئی حتمی ثبوت دستیاب نہیں ہے اور وہ اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ای میلز وسیع پیمانے پر بھیجی گئی ہیں تاہم کمپنی نے اس سے متعلق مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی تلاش نہ کریں



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top