ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ سے 11 ارب ڈالر مالیت کے 20 یورو فائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معاہدے سے متعلق ہونے والی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم معاہدہ ہے کیونکہ یہ 8 ارب پاؤنڈ یعنی 10.7 ارب ڈالر کے آرڈرز پر مشتمل ہے، جو 10 سال تک مقامی باشندوں روزگار فراہم کرے گا۔ ان کے بقول یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی تیاری ہمارے ملک کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع نے اس معاہدے کو رواں صدی کا سب سے بڑا جنگی طیاروں کا معاہدہ قرار دیا اور کہا یہ منصوبہ ترکی کی فضائی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور نیٹو کی جنوبی مشرقی سمت میں طاقت کو مضبوط بنائے گا۔
ترکیہ دارالحکومت میں گفتگو کے دوران اسٹارمر نے کہا کہ یہ نیٹو کا جنوب مشرقی محاذ ہے، اس لیے برطانیہ کے ساتھ اس صلاحیت کا معاہدہ نیٹو کے لیے انتہائی اہم ہے۔
صدر ایردوان نے معاہدے کو برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کی نئی خوش آئند علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے دو قریبی اتحادیوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نئی جہت سمجھتے ہیں۔
پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے مودی کو پھر یاد دلا دیا
یوروفائٹر ٹائفون طیارے کی خصوصیات پر ایک نظر
یوروفائٹر ٹائفون ایک جدید یورپی لڑاکا طیارہ ہے جو 4.5 ویں جنریشن کے طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ اسے فضائی برتری حاصل کرنے اور زمینی اہداف پر درست حملے کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
طیارہ دنیا کے طاقتور ترین اور کثیر المقاصد جنگی جہازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو مشترکہ یورپی ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ یوروفائٹر ٹائفون جدید فضائی جنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فضائی برتری کے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی بھرپور قابلیت رکھتا ہے۔
اس میں اعلیٰ درجے کی ایویونکس، جدید سینسرز اور ہتھیاروں کے نظام شامل ہیں، جو اسے کسی بھی لڑائی میں فیصلہ کن برتری فراہم کرتے ہیں۔
🇬🇧🇹🇷 The UK and Türkiye signed an £8 billion ($10.7 billion) deal for 20 Eurofighter Typhoon jets, the biggest British fighter export in 20 years.
First delivery expected in 2030. pic.twitter.com/vr9by15DcN
— Clash Report (@clashreport) October 27, 2025
