ایپل کا جدید میک بک پرو لانچ، ایم 5 چپ کے ساتھ تیز ترین کارکردگی

ایپل کا جدید میک بک پرو لانچ، ایم 5 چپ کے ساتھ تیز ترین کارکردگی


کیلیفورنیا کے شہر کیپرٹینو میں ایپل نے اپنا نیا 14 انچ میک بک پرو لانچ کر دیا ہے، جو جدید اور طاقتور ایم 5 چپ سے لیس ہے۔

کمپنی کے مطابق نیا میک بک پرو مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کاموں کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا، پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں تین اعشاریہ پانچ گنا زیادہ تیز کارکردگی فراہم کرتا ہے، جبکہ گرافکس کی رفتار میں بھی ایک اعشاریہ چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیوب کی ویڈیو اسٹریمنگ میں عارضی خرابی، صارفین پریشان

ایم 5 چپ میں بہتر سی پی یو کارکردگی، تیز رفتار اسٹوریج، جدید نیورل انجن اور زیادہ میموری بینڈوڈتھ شامل ہے، جس سے ویڈیو ایڈیٹنگ، ایپلیکیشن چلانے اور بڑے ڈیٹا ماڈلز پر کام کرنے کا عمل مزید تیز اور مؤثر ہو گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئے ماڈل کی بیٹری لائف تقریباً 24 گھنٹے تک ہے، جبکہ قیمت ایک ہزار پانچ سو ننانوے ڈالر سے شروع ہوگی۔

پاکستان کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا

نیا میک بک پرو میک او ایس ٹاہو کے جدید فیچرز، لیکوئڈ ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے، بارہ میگا پکسل کیمرہ، چھ اسپیکر سسٹم اور جدید پورٹس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، یہ ماڈل 22  اکتوبر سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ قدم خاص طور پر ان صارفین کے لیے اہم ہے جو تخلیقی، ڈویلپمنٹ یا اے آئی سے متعلق کام کرتے ہیں، کیونکہ نیا میک بک پرو طاقت، کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک متوازن امتزاج پیش کرتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top