اوپن اے آئی نے جمعرات کو GPT-5 متعارف کرا دیا جو اس کا اب تک کا سب سے جدید اور طاقتور مصنوعی ذہانت کا ماڈل ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ GPT-5 اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، مفت سہولت استعمال کرنے والوں کے لیے یہ مختصر دورانیے کے لیے دستیاب ہو گا۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل پہلے سے زیادہ ذہین، تیز اور “کافی زیادہ کارآمد” ہے، خاص طور پر تحریر، کوڈنگ، اور صحت کے شعبوں میں اس کو مہارت حاصل ہے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ GPT-5 کے بعد میں نے دوبارہ GPT-4 استعمال کرنے کی کوشش کی مگر یہ خاصا تکلیف دہ تجربہ تھا۔۔
چیٹ جی پی ٹی پر روزانہ لوگ کتنے سوالات کرتے ہیں؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ GPT-5 میں “ہیلوسینیشن ریٹ” کم ہے، یعنی یہ ماڈل غلط جوابات نسبتاً کم دیتا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ GPT-5 کی تیاری کے دوران 5000 گھنٹوں پر مشتمل سیفٹی ٹیسٹنگ کی گئی۔
اوپن اے آئی کے مطابق، GPT-5 اب ممکنہ طور پر خطرناک سوالات کے جواب دینے سے بالکل انکار کرنے کے بجائے “محفوظ جوابات” فراہم کرے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ماڈل ایسے اعلیٰ سطحی جوابات دے گا جو حفاظتی حدود میں رہتے ہوئے نقصان دہ نہ ہوں۔
”