انانت امبانی کا نیا انرجی انقلاب، ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

انانت امبانی کا نیا انرجی انقلاب، ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے بیٹے اور ریلیانس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انانت امبانی نے گرین انرجی کے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ریلیانس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 48 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں انانت امبانی نے کہا کہ گجرات کے جام نگر میں تعمیر ہونے والے دھرو بھائی امبانی گیگا انرجی کمپلیکس ٹیسلا کے گیگا فیکٹری سے چار گنا بڑا ہوگا، اور دنیا کے سب سے بڑے انرجی پروجیکٹس میں شمار کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے ٹیرف اختیارات سے تجاوز تھے، وفاقی اپیلز کورٹ

انانت امبانی نے کہا کہ ریلیانس ریت سے توانائی تک مکمل نیا ایکو سسٹم تخلیق کر رہی ہے، جو دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہوگا۔

یہ کمپلیکس 4 کروڑ 40 لاکھ مربع فٹ پر بنایا جا رہا ہے، جس میں 1 لاکھ کلو میٹر لمبی کیبل بچھائی جائے گی، جو زمین سے چاند تک کے فاصلے کے برابر ہے۔

پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی جانچ میں بڑی پیش رفت، نیا ماڈل متعارف

کمپنی کے مطابق 200 میگاواٹ ایچ جے ٹی سولر ماڈیولز تیار ہو چکے ہیں، جن کی توانائی پیداوار عام ماڈیولز سے 10 فیصد زیادہ ہے، مستقبل میں اس پلانٹ کی گنجائش 20 جی ڈبلیو پی تک بڑھا دی جائے گی، جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑی سنگل سائٹ سولر فیکٹری بن جائے گی۔

اس کے علاوہ ریلیانس کچ گجرات میں 5 لاکھ 50 ہزار ایکڑ پر مشتمل میگا سولر پروجیکٹ پر بھی کام کر رہی ہے، جو اگلے 10 برسوں میں بھارت کی بجلی کی طلب کا 10 فیصد پورا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top