5 گنا کم بجلی، 4 گنا زیادہ ٹھنڈک :نئی اے سی ٹیکنالوجی آگئی

5 گنا کم بجلی، 4 گنا زیادہ ٹھنڈک :نئی اے سی ٹیکنالوجی آگئی


فرانس کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنیCaeli Énergie نے ایک ایسی جدید کولنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو روایتی ایئر کنڈیشنرز کے مقابلے میں نہ صرف بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی لاتی ہے بلکہ زیادہ مؤثر ٹھنڈک بھی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نظام تقریباً 5 گنا کم بجلی استعمال کرتا ہے جبکہ 4 گنا زیادہ ٹھنڈک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فیس بک کا نیا فیچر،نوکری کی تلاش اور بھی آسان ہوگئی

یہ نئی ٹیکنالوجی ایڈیابیٹک کولنگ (Adiabatic Cooling) کے اصول پر مبنی ہے، جو ایک قدرتی طریقہ ہے۔ اس عمل میں پانی بخارات بن کر ماحولیاتی گرمی جذب کرتا ہے جس سے ہوا ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ تاہم Caeli کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے سسٹم میں ہوا کا براہِ راست پانی سے رابطہ نہیں ہوتا، جس کی بدولت نمی یا ڈیمپنیس کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا جو عام طور پر ایئر کولرز میں دیکھا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سسٹم میں ہر ایک واٹ بجلی کے استعمال سے 14 واٹ کے برابر ٹھنڈک حاصل کی جا سکتی ہے، جو روایتی اے سی یونٹس سے تقریباً پانچ گنا زیادہ مؤثر کارکردگی ہے۔

Caeli Énergie کا یونٹ مکمل طور پر انڈور سسٹم ہے، یعنی اسے کسی بیرونی کمپریسر یا بلاک کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میںکوئی مضر فرج گیس بھی استعمال نہیں ہوتی، جس سے ماحول پر منفی اثرات کم ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چونکہ یہ سسٹم گرمی کو باہر خارج نہیں کرتا، اس لیے عمارتوں کے اردگرد درجہ حرارت میں بھی اضافہ نہیں ہوتا جیسا کہ عام اے سی کے استعمال سے ہوتا ہے۔

میری کوئی بہن نہیں،علیزے شاہ کی وضاحت

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر اپنائی گئی تو بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کے ساتھ کاربن اخراج میں بھی بڑی حد تک کمی ممکن ہوگی۔ Caeli Énergie کے بانیوں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ایک ایسا کولنگ حل فراہم کرنا ہے جو توانائی کے لحاظ سے پائیدار، ماحول دوست اور عام صارف کے لیے قابلِ استطاعت ہو۔

یہ پیش رفت ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے تناظر میں ایک امید افزا قدم قرار دی جا رہی ہے، خصوصاً ان ممالک کے لیے جہاں گرمی کی شدت میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top