ایپموبائل فون میں دیگر ایپس کے مقابلے میں 5 ایپس ایسی ہیں جو آپ کے فون کی بیٹری کو جلد ختم کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسمارٹ موبائل فون ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ تاہم موبائل فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا ہر شخص کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ آپ کے موبائل فون کی بیٹری ختم کرنے میں 5 ایپس کا بڑا کردار ہے۔
ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون سی ایپس موبائل فون کی بیٹری کو جلد ختم کرتی ہیں۔ اور ان بیٹری کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے ان ایپس سے کیسے نمٹا جائے؟۔ اگر آپ کے موبائل کی بیٹری جلد ختم ہو رہی ہے تو ہماری معلومات آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
کچھ ایپس ایسی ہیں جو دن رات بیک گراؤنڈ میں چل رہی ہوتی ہیں اور آپ کو اپ ڈیٹ فراہم کرتی ہیں۔ ایسی ایپس بھی موبائل کی بیٹری ختم کرنے کی بڑی وجہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایسی ایپس جس میں آپ کی لوکیشن کا استعمال ہو رہا ہے ایسی ایپس بھی بیٹری کو جلد ختم کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
گوگل ایپلیکیشنز
گوگل کی ایپلیکشنز آپ کے موبائل کو جلد ختم کر رہی ہوتی ہیں۔ تاہم گوگل کی کئی ایپس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے اور انہیں روکنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم کچھ گوگل کی کچھ ایسی ایپلیکیشنز جن کا استعمال کم کر کے آپ بیٹری کی لائف بڑھا سکتے ہیں۔ ان ایپلیکیشنز میں گوگل میپس، کروم، جی میل، گوگل پے، گوگل فوٹوز، گوگل اسسٹنٹ، یوٹیوب اور گوگل ہوم جیسی ایپس خاص طور پر بیٹری کو جلد ختم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
فیس بک
فیس بک کو سوشل میڈیا کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔ اور یہ ہماری زیادہ تر معلومات کا ایک مرکزی کردار بن گیا ہے۔ فیس بک کی ایپ بھی بیک گراؤنڈ میں چل رہی ہوتی ہے اور اس کے بہت سے فیچر آپ کے مقام اور کیمرے تک رسائی رکھتے ہیں۔ اس ایپ کا زیادہ استعمال آپ کی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
فیس بک میسنجر
فیس بک کیساتھ اس کا میسنجر بھی آپ کی بیٹری کو جلد ختم کرنے کا سبب بن رہا ہوتا ہے۔ دن رات میسنجر پر آنے والے پیغامات، آڈیو ویڈیو کالز، فائلوں کا تبادلہ سمیت دیگر کام میسنجر کے ذریعے ہو رہے ہوتے ہیں۔ تاہم ان کا استعمال محدود کر کے بیٹری کو بچایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کی سفارش پر پاکستان میں 46 ایپس پر پابندی
انسٹاگرام
انسٹا گرام تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کے لیے بہت زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ ہے۔ اور بیک گراؤنڈ پر بھی چلتے رہنے کے باعث یہ آپ کے موبائل کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے کا سبب بنتی ہے۔
یوٹیوب
موبائل فونز میں عام طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ یوٹیوب ہوتی ہے۔ جو ویڈیوز کے علاوہ ریلز بھی بڑی تعداد میں شیئر کرتی ہے۔ یوٹیوب سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا بھی آسان ہے جو بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ یوٹیوب کا زیادہ استعمال بھی بیٹری کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
صارف اپنی بیٹری کو بچانے لیے ایپس کے کچھ غیرضروری استعمالات کو محدود کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے اپنی ایپس کے نوٹیفکیشنز کو بند کر دیں۔ جبکہ ایس ایپس جن کو لوکیشنز کی ضرورت نہ ہو انہیں لوکیشن کے استعمال کا اختیار بھی نہ دیں۔