25 ہزار کے بجٹ میں دستیاب بہترین موبائل فونز کی فہرست سامنے آ گئی – ہم نیوز

25 ہزار کے بجٹ میں دستیاب بہترین موبائل فونز کی فہرست سامنے آ گئی – ہم نیوز


اسمارٹ موبائل فون اب ہر شخص کی ضرورت بن چکے ہیں۔ اب اگر آپ سستے اور معیاری اسمارٹ موبائل فون کی تلاش میں ہے۔ تو ہم نے آپ کی اس مشکل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

15 سے 25 ہزار کے درمیان موبائل فونز کی فہرست ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ جو آپ کی ضرورت پوری کرنے میں یقیناً معاون ثابت ہوں گے۔

آئی ٹیل اے 50 سی

16 جی بی میموری اور 2 جی بی ریم کا یہ موبائل آپ کو صرف 16 ہزار میں نیا مل جائے گا۔ اس میں ریم بڑھانے اور میموری کارڈ الگ سے لگانے کا بھی آپشن موجود ہے۔

اس کا بیک کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ جبکہ موبائل کی ضرورت والے بیشتر فیچر اس میں موجود ہیں۔ اس موبائل کی لمبائی 6.6 انچ کی ہے۔

سیگو نوٹ 70

اس موبائل میں ہر وہ آپشن موجود ہے جو آپ کسی بھی اسمارٹ موبائل فون میں چاہتے ہیں۔ ڈبل سم رکھنے والے اس موبائل کی میموری 128 جی بی اور کارڈ لگا کر میموری بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔ جبکہ 4 جی بی روم ہے۔

6.8 انچ سائز کے اس موبائل کا کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ جبکہ اس میں تمام ہی فیچرز موجود ہیں۔ بیٹری ٹائم بھی آپ کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔ اس موبائل کی قیمت صرف 20 ہزار روپے ہے۔

ریئل می نوٹ 60

ریئل می نوٹ 60 موبائل بھی کسی سے کم نہیں۔ قیمت میں تھوڑا زیادہ لیکن عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔ اس کی قیمت صرف 23 ہزار روپے ہے۔ اس اینڈرائیڈ فون کی ڈبل سم کا آپشن موجود ہے۔ جبکہ میموری 64 جی بی اور ریم 4 جی بی ہے۔ صارفین اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگا سکتے ہیں۔

اس موبائل کا بیک کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ اس موبائل کی بیٹری 5 ہزار ایم اے ایچ ہے۔

انفنکس اسمارٹ 10

انفنکس کا اسمارٹ 10 موبائل آپ صرف 24 ہزار میں نیا خرید سکتے ہیں۔ میموری 64 جی بی اور ریم 4 جی بی کے ساتھ ساتھ اس میں ڈبل سم کی سلاٹ موجود ہے۔ جبکہ 6.6 انچ کے اس موبائل فرنٹ اور بیک کیمرہ دونوں ہی 8 میگا پکسلز ہیں۔ اس کی بیٹری 5 ہزار ایم اے ایچ ہے۔ جو آپ کی دن بھر کی ضرورت کے لیے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے نئی آئی فون 17 سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں

شیاؤمی ریڈ می اے 5

تمام تر ضرورت کے فیچر رکھنے والے اس موبائل کا بیک کیمرہ 32 میگا پکسل اور فرنٹ 8 میگا پکسل ہے۔ جبکہ میموری 64 جی بی اور ریم 4 جی بی ہے۔ تاہم اس میں میموری کارڈ لگانے کی سہولت موجود ہے۔ اس کی بیٹری 5200 ایم اے ایچ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top