16ارب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک ہوگئے ہیں۔
فوربز کے مطابق ایپل، گوگل، فیس بک، ٹیلی گرام سمیت دیگر ایپس کے پاسورڈ ز لیک ہوئے ،لیک ہونے والا ڈیٹا بالکل نیا ہے۔
پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20کروڑ تک پہنچ گئی،شزا فاطمہ
پاس ورڈز، ای میلز سمیت مکمل لاگ ان تفصیلات لیک ہوئیں ،ایک سے زائد ہیکرز نے 16ارب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک کیا۔
صارفین کو فوری طور پر اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔
پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔