یوٹیوب نے نیٹ فلکس و ڈزنی پلس کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنے پریمیم فیملی سبسکرپشن پلان پر سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے.
یوٹیوب نے ایسے صارفین کو وارننگ دینا شروع کر دی ہے کہ جو فیملی پلان مینیجر کے ساتھ ایک ہی گھر میں نہیں رہتے، ان صارفین کو 14 روز کی مہلت دی جاتی ہے، جس کے بعد ان کا پریمیم ایکسیس معطل کر دیا جاتا ہے۔
ایڈ فری ویڈیوز اور بیک گراؤنڈ پلے جیسی پریمیم سہولتیں بحال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل سپورٹ سے رابطہ کر کے یہ تصدیق کرنا ہوگی کہ وہ فیملی مینیجر کے اسی پتے پر رہتے ہیں۔
صارفین کی پرائیویسی کا الزام ثابت ، گوگل کو 425 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
یہ پالیسی دراصل پہلے ہی یوٹیوب کی شرائط کا حصہ تھی، تاہم اس پر سختی نہیں کی جا رہی تھی، اب کمپنی ہر 30 دن بعد صارفین کی لوکیشن چیک کرتی ہے اور جن اکاؤنٹس کی تفصیلات فیملی مینیجر سے مطابقت نہیں رکھتیں، ان پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس نے بھی پاس ورڈ شیئرنگ پر سختی کی تھی، جس پر نیٹ فلکس کو ابتدا میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد میں کمپنی کی سبسکرپشنز میں اضافہ ہوا۔