یوٹیوب نے کم عمر صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے کم عمر صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا


کیلفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کم عمر صارفین کے لیے ایک نیا سیکشن متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا اور خاص سیکشن متعارف کرانے جا رہا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق نئے سیکشن میں نوجوان ڈپریشن، انزائیٹی (بے چینی)، کھانے کی بیماریوں اور دیگر ذہنی صحت کے موضوعات سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت جب کوئی نوجوان پلیٹ فارم پر مثال کے طور پر ’ڈپریشن‘ یا ’انزائیٹی‘ لکھ کر تلاش کرے گا۔ تو سرچ نتائج کی ابتداء میں ایک علیحدہ قطار میں ایسی ویڈیوز سامنے آئیں گی۔ جو معتبر ذرائع سے ہوں گی اور عمر کے لحاظ سے موزوں بھی ہوں گی۔

یوٹیوب نے اس منصوبے کے لیے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ تاکہ فراہم کی جانے والی معلومات درست، ہمدردانہ اور مددگار ہوں۔

یہ اقدام اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے نوجوان پہلے ہی یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 9 نوجوان یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، میکسیکو، فرانس اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائنو سار کے قدموں کی سب سے بڑی دریافت

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیوب نوجوان صارفین کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کر چکا ہے۔ جن میں مشورہ شدہ ویڈیوز پر حفاظتی پابندیاں لگانا، عمر کا درست اندازہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک ہو کر نگرانی کی سہولت دینا شامل ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top