گھر میں کون سے چیز آپ کے وائی فائی نیٹ کی رفتار سست کرتی ہے؟

گھر میں کون سے چیز آپ کے وائی فائی نیٹ کی رفتار سست کرتی ہے؟


اسلام آباد: ماہرین کے مطابق گھروں میں موجود پودے وائی فائی نیٹ کی سست رفتاری کا سبب بنتے ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق گھروں میں رکھے پودے جو فضائی آلودگی کے اثرات سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ تاہم وہ آپ کے گھر میں لگے وائی فائی نیٹ ورک کی رفتار سست کرنے کا بھی سبب بن رہے ہوتے ہیں۔

براڈ بینڈ جینی نامے ادارے کی تحقیق کے مطابق گھروں میں موجود پودوں سے اگر راؤٹر کو دور منتقل کیا جائے۔ انٹرنیٹ کی رفتار میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ پودوں کی نم مٹی اور موٹے پتے وائی فائی سگنلز کو جذب یا پلٹا دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار کمزور ہو جاتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسا چھوٹا گھر جس میں زیادہ تعداد میں پودے رکھے ہوں وہاں وائی فائی انٹرنیٹ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ اور راؤٹرز کو پودوں سے دور لگایا جائے تو انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجاتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ گھروں میں راؤٹرز کو ایسی جگہ لگانا چاہیے۔ جہاں پودے موجود نہ ہوں تاکہ وائی فائی سگنلز متاثر نہ ہوں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صرف پودے نہیں بلکہ دیواریں، چھت اور پڑوس میں لگے وائی فائی نیٹ ورکس بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ وجہ ہے کہ اگر وائی فائی کی رفتار میں مسلسل کمی کا سامنا ہو رہا ہو۔ تو ماہرین اکثر راؤٹر کی جگہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اور کئی بار راؤٹر کی جگہ تبدیل کرنے سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے والدین کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ راؤٹر کو گھر کے درمیان اور اونچی جگہ پر نصب کرنا چاہیے۔ اس سے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر رہتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top