گوگل ڈاکس کا اہم فیچر متعارف

گوگل ڈاکس کا اہم فیچر متعارف


گوگل (Google) نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کیا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین اپنی تحریروں کو جیمی کی مدد سے سن سکتے ہیں۔

مذکورہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو اپنی تحریر کو سن کر غلطیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ یا مطالعے کے دوران معلومات کو بہتر طور پر سننا چاہتے ہیں۔

گوگل ڈاکس کا نیا فیچر اینڈرائیڈ پر بھی ویب کی طرح دستاویز کو سننے کے لیے موجود ہو گا۔ ایڈیٹ آئیکن کے اوپر ایک پلے کا بٹن نظر آئے گا جو متن کو جیمینی کے ذریعے آواز میں بدل دے گا۔

ویب پر جیمینی مختلف آوازوں کے اسٹائل فراہم کرتا ہے۔ جیسے ’ایجوکیٹر‘ اور ’نیریٹر‘، تاہم یہ فی الحال اینڈرائیڈ پر دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس نے ایپلیکیشن میں نئے کار آمد فیچر کا اضافہ کر دیا

اس وقت صارفین رفتار، آواز بدلنے یا آڈیو چِپس شامل کرنے کے آپشنز استعمال نہیں کرسکتے۔ لیکن کمپنی مستقبل کی اپ ڈیٹس میں ان سہولیات کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ نئی سہولت فی الحال صرف گوگل ورک اسپیس صارفین اور جیمینی اے آئی پرو یا الٹرا پلان کے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ اور اسے صرف ویب ورژن پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top