گوگل میپ کا دھوکا، خاتون نہر میں جا گری

گوگل میپ کا دھوکا، خاتون نہر میں جا گری


اٹلی کے شہر وینس میں ایک دلچسپ مگر خطرناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پولش خاتون سیاح گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے نہر میں جا گریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وکٹوریا گوزینڈا نامی سیاح وینس کی گلیوں میں راستہ تلاش کرنے کے لیے گوگل میپ استعمال کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ موبائل فون پر نظریں جمائے سیڑھیاں اتر رہی ہیں کہ اچانک پھسل کر سیدھا پانی میں جا گرتی ہیں۔

خاتون نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا:

”جب گوگل میپ کہے ’سیدھا جاؤ‘ لیکن آپ وینس میں ہوں! ”

رپورٹس کے مطابق، اس حادثے میں خاتون کے پیر پر معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ ویڈیو میں انہیں اپنی چوٹوں پر پٹی باندھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ کچھ لوگوں نے طنز کیا کہ “اگر پانی کے اندر جا رہی تھیں تو حیرت کس بات کی؟” جبکہ دیگر نے مشورہ دیا کہ “کبھی کبھار فون کی بجائے اردگرد بھی دیکھ لینا چاہیے۔”

سیاحت کے ماہرین کے مطابق، وینس میں گوگل میپ اکثر غلط رہنمائی کرتا ہے، کیونکہ شہر کی گلیاں اور پتے نہایت پیچیدہ ہیں اور کئی راستے اچانک نہروں پر ختم ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو چاہیے کہ وہ کاغذی نقشے یا مقامی رہنماؤں کی مدد لیں، اور صرف ڈیجیٹل ایپس پر بھروسہ کرنے سے گریز کریں، تاکہ ایسی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔

گوگل میپس میں چھپا ایسا فیچر جس کے بارے میں بہت کم افراد جانتے ہیں





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top