گوگل فوٹوز میں نئے اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز دستیاب

گوگل فوٹوز میں نئے اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز دستیاب


گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے گوگل فوٹوز میں جیمینائی اے آئی سے چلنے والے فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کروا دئے ہیں۔

گوگل فوٹوز میں شامل کردہ جیمینائی ایڈیٹنگ ٹولز کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو صرف آواز یا سادہ ٹیکسٹ کمانڈز کے ذریعے اپنی ایڈٹ کر سکیں گے۔

گوگل نے جی میل صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کروا دیا

ایڈیٹنگ کے لیے پیچیدہ مینیو یا مشکل ٹولز استعمال کرنے کے بجائے اب صارفین صرف ایڈیٹ کا بٹن دبا کر اپنی درخواست بول یا لکھ سکتے ہیں اور باقی کام اے آئی خود کر دے گا۔ گوگل نے نئے صارفین کے لیے چند تجاویز بھی شامل کی ہیں، جبکہ ایک سادہ کمانڈ “اسے بہتر بنائیں” فوری نتیجہ سامنے لے آئے گی۔

یہ ٹول نہ صرف برائٹنس ایڈجسٹ کرنے یا چھوٹی چیزیں ہٹانے جیسے بنیادی فیچرز فراہم کرتا ہے بلکہ پس منظر کے آبجیکٹس غائب کرنے، پرانی تصاویر بحال کرنے اور نئی تخلیقی تبدیلیاں شامل کرنے جیسے جدید آپشنز بھی مہیا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین اے آئی سے منفرد اور تخلیقی عناصر بھی تصاویر میں شامل کر سکتے ہیں۔

روس کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان، چین نے بھی جواباً سہولت دے دی

گوگل کے اس فوٹو ایڈیٹنگ فیچر میں تبدیلیاں صرف ایک بار تک محدود نہیں رہتیں بلکہ صارفین بار بار اپنی ہدایات دے کر تصویر کو اپنی مرضی کے مطابق بہتر بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیچر سب سے پہلے رواں سال امریکا میں پکسل 10 لانچ کے موقع پر متعارف ہوا تھا، تاہم اب یہ فیچر 18 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فی الحال یہ سہولت صرف انگریزی زبان میں فراہم کی جا رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top