کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں ہے، ترجمان سپارکو

کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں ہے، ترجمان سپارکو


اسلام آباد: ترجمان سپارکو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ سورج سے مواد کے اخراج اور توانائی سے جیو مقناطیسی طوفان زمین کے راستے پر ہیں۔ جس کی وجہ سے سیٹلائٹس، پاورگرڈ اور خلائی اسٹیشن خطرے میں ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق 3 کورونل ماس ایجیکشنزفی الحال سیارہ زمین کے راستے میں ہیں۔ پہلے دو ایم کلاس سولر فلیئرز 7 اگست کو جاری ہوئے۔ سورج کی سطح سے مزید ایم کلاس فلیئرجاری ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقناطیسی لہروں کے اثرات اگلے 3 سے 4 دن تک زمین پر آنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں، سروے

زمین سے ٹکرانے والے طوفان سے متعلقہ خطرات میں بھی سامنا ہوتا ہے۔ ریڈیو بلیک آؤٹ، غیرفعال سیٹلائٹ کے ساتھ سیلولر فون اور جی پی ایس نیٹ ورک شدید متاثر ہوتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے سورج کی سطح کی خصوصی تصاویر جاری کر دیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top