چین کا بڑا کارنامہ، اُڑنے والا ونڈ ٹربائن تیا ر کرنے والا پہلا ملک بن گیا

چین کا بڑا کارنامہ، اُڑنے والا ونڈ ٹربائن تیا ر کرنے والا پہلا ملک بن گیا


چین نے ایک اور کامیابی حاصل کرکے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، چین اڑنے والا ون ٹربائن تیار کرنے والا پہلا ملک گیا۔

اس بجلی پیدا کرنے والے ونڈ ٹربائن کو ایس 1500 کا نام دیا گیا ہے، اس کی خاصیت یہ ہے کہ زمین سے بلند ہو کر ہوا سے بجلی پیدا کرتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی SAWESانرجی ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور اس کا سنگھوا یونیورسٹی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے دیگر تحقیقی اداروں سے اشتراک ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس 1500 کا سائز تقریباً 60 میٹر لمبا ہے، 40 میٹر چوڑا اور 40 میٹر ہی اونچا ہے۔ اس ونڈ ٹربائن میں بارہ جنریٹر یونٹس ہیں، ہر ایک یونٹ 100 کلو واٹ کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ کل ملا کر 1.2 میگاواٹ کی طاقت پیدا کرتا ہے۔

اے آئی نے منفرد ایپ ”سورا 2” متعارف کرا دی

اس ٹربائن سے پیدا ہونے والی بجلی کیبل کے ذریعے زمین تک پہنچا جاتی ہے، اس کا مواد اور ساختی لاگت کم ہے۔ اس کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ یہ یونٹس جلدی سے مختلف جگہوں پر منتقل کئے جا سکتے ہیں، یہ ٹربائن گیلے علاقوں، دور دراز جزائر، ریگستان یا کان کنی کے علاقوں میں آسانی سے منتقل کئے جا سکتے ہیں۔

اس ٹربائن سے روایتی زمینی ٹربائن کے مقابلے میں بجلی کی فی کلو واٹ لاگت میں 30 فیصد کمی لائی جا سکی ہے اور اس کا مواد بھی زمینی ٹربائن سے چالیس فیصد کم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top