انٹرنیٹ صارفین (internet users)کیلئے اہم اطلاع سامنے آئی ہے،جس میں ایک زیرِ سمندر کیبل پر مرمتی کام کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Dear Customers,
A maintenance activity is planned on one of our Submarine cables to repair a faulty repeater. The activity will start on October 14, 2025 around 11AM PST which can last for upto 18 hours. Customers will face service degradation. We regret the inconvenience please
— PTCL (@PTCLOfficial) October 13, 2025
پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق، ایک اہم سب میرین کیبل میں موجود خراب ریپیٹر (Repeater) کی مرمت کیلئے 14 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) سے مرمتی کام شروع کیا جائیگا۔ یہ کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب بھر میں منگل کو تمام سکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ،صوبائی وزیر تعلیم
مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں جزوی سست روی، رفتار میں کمی اور کچھ صارفین کو سروس میں وقتی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے۔عارضی تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
نئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بیرون ملک سفرنہیں کرسکتے
ذرائع کے مطابق، زیرِ سمندر کیبلز کے ذریعے پاکستان کا عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک منسلک ہے اور ان میں کسی بھی قسم کی تکنیکی خرابی کا اثر ملک بھر کے صارفین تک پہنچ سکتا ہے۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار اور کارکردگی معمول پر آنے کی توقع ہے۔