پاکستان کا پہلا آفیشل ایپل اسٹور 2025 کے آخر تک لاہور میں کھلے گا

پاکستان کا پہلا آفیشل ایپل اسٹور 2025 کے آخر تک لاہور میں کھلے گا


ایئر لنک کمیونیکیشن(air Link Communication) نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا آفیشل ایپل ریٹیل آؤٹ لیٹ(apple store) 2025 کے آخر تک ڈولمن مال لاہور میں قائم کیا جائے گا۔

یہ اعلان کمپنی کے تازہ ترین کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں کیا گیا، جس میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز سمیت مختلف مالیاتی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ایپل اسٹور کے ساتھ ساتھ ایک شیاؤمی ریٹیل آؤٹ لیٹ بھی اسی مقام پر کام کرے گا۔

گوگل کروم میں سنگین سیکیورٹی خامی،صارفین کیلئے الرٹ جاری

یہ پیش رفت گزشتہ سال ستمبر میں ایئر لنک کو پاکستان میں ایپل کا ’’پریمیم پارٹنر‘‘ مقرر کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ’’جی نیکسٹ ٹیکنالوجیز‘‘، جو کہ ایپل کی مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے، نے ایئر لنک کو ملک میں ایپل کی مصنوعات کی منظم ریٹیل رسائی بڑھانے کے لیے منتخب کیا تھا۔

ایئر لنک کے مطابق، یہ شراکت داری صارفین کو ایپل کی مکمل رینج (آئی فون، آئی پیڈ، میک بُک، ایپل واچز) اور دیگر اسسریز باضابطہ ریٹیل چینلز کے ذریعے فراہم کرنے میں مدد دے گی، جس سے صارفین کو معیاری خریداری کا تجربہ حاصل ہوگا۔

کارپوریٹ بریفنگ میں کمپنی نے مزید بتایا کہ وہ نومبر تک 10 ہزار ایسر لیپ ٹاپس(Acer laptops) کی شپمنٹ حاصل کرنے کی توقع رکھتی ہے۔ یہ مکمل تیار شدہ یونٹس (CBUs) ایک پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔ اگر تجربہ کامیاب رہا تو کمپنی مقامی سطح پر ان لیپ ٹاپس کی ’’مینوفیکچرنگ‘‘ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فراڈ سے کیسے بچا جائے؟واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

ایئر لنک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایک اور بین الاقوامی ’’موبائل فون برانڈ‘‘کو پاکستان میں مقامی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن کے لیے شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل کے آفیشل اسٹور کا قیام پاکستان کے ’’ریٹیل ٹیک سیکٹر‘‘ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جو صارفین کو بین الاقوامی معیار کی مصنوعات تک براہِ راست رسائی فراہم کرے گا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top