پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ


پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں رواں سال نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے جولائی 2025 تک ملک میں 18.95 ملین یونٹس موبائل فونز تیار کیے گئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 17.83 ملین یونٹس تھے۔

بارش برسانے والا نیا سسٹم 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

اعداد و شمار کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں ہی 3.59 ملین مقامی موبائل فونز تیار کیے گئے، جو اس صنعت کی ترقی اور بڑھتی ہوئی ملکی ڈیمانڈ کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب درآمد شدہ موبائل فونز کی تعداد رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 1.03 ملین یونٹس رہی، جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران ایک ملین یونٹس تھی۔ اس طرح درآمدی موبائل فونز کا رجحان تقریباً جمود کا شکار رہا ہے۔

پنجاب میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر

ماہرین کے مطابق مقامی پیداوار میں اس اضافے کی بنیادی وجہ حکومت کی پالیسیوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹس کی تعداد میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے موبائل فونز نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں بلکہ درآمدی بل میں کمی لا کر ملکی معیشت پر مثبت اثر ڈال رہے ہیں۔

بلوچستان حکومت کا عید میلادالنبی ﷺ پر صوبے میں 2روزہ عام تعطیل کا اعلان

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان جلد موبائل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خطے کے اہم ممالک میں شمار ہو سکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی انجینئرنگ صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے پر توجہ دے تاکہ یہ صنعت عالمی معیار کے مطابق ترقی کر سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top