پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروس متاثر ہوگئیں۔
میٹا صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، فیس بک میں لاگ ان اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف
فیس بک پیج پرکمپنی کاپیغام آیا ہے کہ ہم اس معاملے کو درست کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، انسٹاگرام صارفین بھی پوسٹس تک رسائی یا مواد کو اپ ڈیٹ کرنے سے قاصرہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ صارفین نے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کی اطلاع دی۔