پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نظارہ کل کیا جائے گا،ترجمان سپارکو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نظارہ کل کیا جائے گا،ترجمان سپارکو


پاکستان سمیت دنیا بھر میں نایاب سپر بلیو مون  کا نظارہ کل کیا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سپر بلیو مون کا نظارہ کل دنیا بھر میں کیا جائے گا، پاکستان میں سپربلیو مون کا نظارہ 11بجکر 26منٹ پر کیاجاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔

جولائی میں بجلی کی قیمت 9روپے یونٹ رہی، بل 80 روپے سے کیوں آرہا ہے؟ ڈاکٹر اعجازگوہر

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار اسے زمین کے قریب لے آتا ہے، جس سے یہ معمول سے 14فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

بلیو مون کی دو قسمیں ہیں ، ایک سیزنل بلیو مون جو ایک سیزن میں تیسرا پورا چاند ہے جس میں چار پورے چاند ہوتے ہیں، اور ماہانہ بلیو مون جس سے مراد کیلنڈر مہینے میں دوسرا پورا چاند ہوتا ہے۔

کامران ٹیسوری کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت سندھ کو خط لکھنے کا اعلان

کل نظر آنے والا چاند سیزنل بلیو مون ہو گا ، یہ منظر اب دوبارہ 2037 تک نہیں دیکھا جا سکے گا ۔ 19 اگست کو چاند زمین سے تقریبا 226,000 میل کی دوری پر ہوگا، یہ ایسا نظارہ ہو گاجو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top