پاکستان اسپیس

پاکستان اسپیس


پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کے لیے سخت ضوابط تشکیل دینے پر غور کررہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسٹارلنک کے عارضی این او سی کی مدت ختم ہونے کے بعد تمام غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کو نئی تیار کردہ سیٹلائٹ کمیونیکیشنز ریگولیشنز کے تحت نئے سرے سے درخواستیں دینا ہوں گی۔

یہ ضوابط پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب حالیہ گول میز اجلاس میں حاصل کردہ انڈسٹری فیڈبیک پر مبنی ہیں۔

یوٹیوب کی آمدن سے متعلق پالیسیز میں تبدیلی، ٹرینڈنگ پیج بند کرنے اعلان

پاکستان میں اپنی خدمات شروع کرنے کے لئے اسٹارلنک کے علاوہ، 2 دیگر لو ارتھ آربٹ آپریٹرز ون ویب اور شنگھائی اسپیس کوم سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

نئے ضوابط کے تحت رجسٹریشن کے بعد سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے آپریشنل لائسنس حاصل کرنا ہوگا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کے ایک اہلکار کے مطابق تمام کمپنیاں بشمول اسٹارلنک، رواں سال کے آخر تک اپنی سروسز شروع کر سکتی ہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top