ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ


ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آئندہ ہفتوں میں صارفین کے لیے وائس میسجز اور امیج شیئرنگ فیچر شامل کر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا دائرہ کار بڑھانے جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹاک ٹاک کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ پلیٹ فارم کو مزید بہتر سوشل اسپیس بنانا ہے۔ تاکہ صارفین شارٹ فارم ویڈیو کانٹنٹ کے ساتھ دوستوں اور کمیونیٹیز کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔

کمپنی کے ترجمان جاشیل جونز کے مطابق یہ نئے فیچرز ان تمام ٹک ٹاکرز کو دستیاب ہوں گے جن کو ڈی ایمز تک رسائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اے آئی موڈ پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تبدیلیاں کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہوں گی۔ ڈائریکٹ میسجنگ صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہو گی جن کی عمر 16 برس یا اس سے زیادہ ہو گی۔

ٹک ٹاک نے تصدیق کی کہ یہ تبدیلی آئندہ چند ہفتوں میں بتدریج جاری کی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top