ٹرانسلیشن ٹولز

ٹرانسلیشن ٹولز


میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نئے ٹرانسلیشن ٹولز متعارف کرا دیئے۔

میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کے مختلف زبانیں بولنے والے صارفین کے لیے ٹرانسلیشن ٹولز متعارف کرائے ہیں، جن سے صارفین اپنے سوشل میڈیا کے مواد کو ایک کلک سے مختلف زبانوں میں منتقل کرسکیں گے۔

صارفین اپنی ویڈیوز اور ریلز کو مختلف زبانوں میں تبدیل کرکے عالمی سطح کے ناظرین کے لیے تیار کرسکیں گے، میٹا کے مطابق ابھی یہ فیچر صرف انگلش اور اسپینش زبانوں کے لئے کام کر رہا ہے، تاہم جلد ہی دیگر زبانوں کے لئے بھی یہ ٹولز فراہم کئے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکولز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا

اس کے علاوہ صرف فیس بک کے صارفین کے لئے اے آئی پر مبنی lip-sync فیچر بھی دستیاب ہوگا، جس سے صارفین اپنی ویڈیو میں مختلف زبانوں کے آڈیو ریلز ایڈ کرکے اپ لوڈ کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکت ترجمہ شدہ زبان کے مطابق ہوگی، تاکہ دیکھنے والوں کو یہ کسی اور زبان کی ویڈیو نہ لگے۔

 

 

 

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top