انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
گوگل نے اپنے ڈوڈل کو “ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز” عنوان دیا ہے۔ اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ بیج پر نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا۔
گوگل نے ڈوڈل میں حرف “G” کے آئیکون کے ساتھ کرکٹ بیٹ کو ترتیب دیا ہے۔ جو اس ایونٹ کے آغاز کو علامتی انداز میں پیش کرتا ہے۔ یہ لوگو دنیا بھر میں مختلف ممالک میں ایسے مواقع کو منانے کے لیے استعمال ہوتا ہے جن میں کھیل، ثقافت، سائنس اور اہم یادیں شامل ہوں۔
ڈوڈل کا انتخاب اس لیے اہم ہے کہ گوگل کے ہوم پیج پر لاکھوں صارفین روزانہ آتے ہیں۔ اور اس طرح یہ بذات خود ایک عالمی اسٹیج بن جاتا ہے۔ جہاں ایک گرافک کے ذریعے کھیل کی اہمیت، شائقین کی پسند اور خواتین کرکٹ کی ترقی کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
گوگل کے ڈوڈل کا مقصد اس ٹورنامنٹ کی شروعات کو یادگار بنانا اور ساتھ ہی عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی ترقی کی حمایت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، میٹا اے آئی سے پوچھیں، فوری جواب اور خلاصہ ممکن
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2005 میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔