دنیا کی سب سے بڑی معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا کی مقبولیت میں تقریباً 8 فیصد تک کمی ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو بتایا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق صارفین معلومات حاصل کرنے کے لیے اب اے آئی کا سہارا لے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وکی پیڈیا جیسی ویب سائٹ پر صارفین کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرچ انجن سوال کا براہ راست جواب فراہم کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ وکی پیڈیا پر کلک کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔ جبکہ نوجوان نسل نے معلومات کے لیے یوٹیوب، انسٹاگرام ریلس اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔
وکی پیڈیا نے اعتراف کیا کہ مشاہدے میں آیا مئی اور جون کے دوران ویب سائٹ کا بڑا حصہ انسان نہیں بلکہ خودکار بوٹس استعمال کر رہے تھے۔ جس سے اصلی انسانی وزٹس میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے کم عمر صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
وکی پیڈیا نے کمی کے رجحان سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ جن سے معلومات کے ذرائع کو مزید واضح کرنا، مواد کی مستندیت بڑھانا اور نئے قارئین تک پہنچنے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل ٹیمیں تشکیل دینا شامل ہیں۔