واٹس ایپ پر مس کال کے دلچسپ فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ پر مس کال کے دلچسپ فیچر کی آزمائش


نیویارک: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس میل سے ملتے جلتے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ جس سے صارفین مس کالز کے بعد فوری آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ نے مس کالز کے لیے وائس میل جیسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

فیچر کے تحت جب کوئی صارف کسی کو واٹس ایپ پر کال کرے گا اور وہ جواب نہ دے سکے گا تو ایپ کے کالنگ انٹرفیس میں ’ریکارڈ وائس میسج‘ کا ایک شارٹ کٹ بٹن نظر آئے گا۔ جو کال اگین اور کینسل بٹنوں کے ساتھ ہو گا۔

مذکورہ آپشن اس فرد کے ساتھ چیٹ میں بھی دکھائی دے گا جہاں مس کال کا نوٹیفکیشن موجود ہو گا۔ اس شارٹ کٹ کے ذریعے صارفین اس شخص کو فوری طور پر آڈیو پیغام بھیج سکیں گے جس نے کال کا جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

اگرچہ واٹس ایپ میں پہلے سے ہی وائس نوٹ ریکارڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ لیکن یہ نیا فیچر مس کال کے فوراً بعد وائس میسج بھیجنے کے عمل کو مزید آسان اور فوری بنائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ جو صارفین کو ان کالز کی یاد دہانی کرائے گا جو وہ کسی وجہ سے سن نہ پائیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top