وائٹ ہاؤس کا باضابطہ سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ لانچ

وائٹ ہاؤس کا باضابطہ سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ لانچ


واشنگٹن، وائٹ ہاؤس نے باضابطہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ شروع کردیا۔

وائٹ ہاؤس نے باضابطہ طورپراپنا TikTok اکاؤنٹ @whitehouse لانچ کیا ہے جس کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے پیغامات اورپالیسیوں کو نوجوان اور وسیع امریکی عوام تک پہنچانا ہے، اس پلیٹ فارم پرامریکہ میں تقریباً 150 ملین صارفین ہیں جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاک بھارت جنگ بندی میں تجارت کا مؤثراستعمال، ٹرمپ کوفخر ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولائن لیوِٹ نے بتایا کہ یہ حکمت عملی اس لیے اختیار کی گئی ہے تاکہ صدر ٹرمپ کی کامیاب 2024 کی مہم میں نوجوان ووٹرز کو متحرک کرنے والے TikTok کے اثر کو آگے بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اگرچہ یہ اقدام قابلِ ذکر ہے، مگر اس کے باوجود سابق انٹیلیجنس جائزوں کی نشاندہی کے مطابق یہ پلیٹ فارم ممکنہ طور پر چینی حکومت کے اثر و رسوخ کے لیے خطرہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے اس پلیٹ فارم کو مواصلاتی وسیلہ کے طور پر اپنانے میں پیش رفت کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top