میٹا کا ‘کلون’ بنانے کیلئے جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

میٹا کا ‘کلون’ بنانے کیلئے جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان


کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک چیٹ بوٹ جو صارفین کو خود کا ’کلون‘ بنانے میں مدد دے گا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیک کمپنی ایک اے آئی اسٹوڈیو متعارف کرنے جا رہی ہے۔ جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی ڈیجیٹل شخصیت بنا سکیں گے۔

بنائے گئے کرداروں کو انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سمیت ایپس پر شیئر کیا جاسکے گا۔ صارفین اپنی مرضی کے مطابق کردار کی بنیاد پر اوتار (جیسے کہ شیف یا انٹیریئر ڈیزائنر وغیرہ) یا ’کریئیٹر اے آئی‘ آپ کے ایکسٹینشن‘ کے طور پر بنا سکتے ہیں۔

کلون سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے بنایا گیا ہے جو اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فالوورز کے عام سے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز کا پاکستانی مارکیٹ میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ

چیٹ بوٹس میٹا کے لاما 3.1 اے آئی کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔ جسے اب تک کا سب سے جدید ماڈل قرار دیا جاتا ہے۔

یہ اے آئی اسٹوڈیو فی الحال صرف امریکہ میں دستیاب ہے لیکن آئندہ ماہ میں دیگر مملک اس کا اجراء متوقع ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top