مسک کی زکربرگ کو اوپن اے آئی میں سرمایہ کاری کی دعوت

مسک کی زکربرگ کو اوپن اے آئی میں سرمایہ کاری کی دعوت


مصنوعی ذہانت کی دنیا کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے عدالت میں جمع کرائی گئی ایک درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ ایلون مسک نے اس سال کمپنی کو خریدنے کی اپنی بولی کے دوران مارک زکربرگ سے بھی مالی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

اوپن اے آئی کے مطابق ارب پتی ٹیکنالوجی ماہر ایلون مسک نے دوران میٹا پلیٹ فارمز کے سربراہ مارک زکربرگ کو ان افراد میں شامل کیا جن سے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے حصول کے لیے فنڈنگ پر بات کی تھی, مسک کی اس بولی کی مالیت تقریباً 97.4  ارب ڈالر تھی.

اوپن اے آئی کے مطابق نہ تو زکربرگ اور نہ ہی ان کی کمپنی میٹا نے اس منصوبے میں کسی قسم کی شمولیت اختیار کی اور نہ ہی نیت نامے پر دستخط کئے، کمپنی کے بورڈ نے رواں برس فروری میں باضابطہ طور پر مسک کی یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

اسٹارلنک سروس دنیا بھر میں متاثر، ایلون مسک کی معذرت

اوپن اے آئی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ میٹا کو پابند کیا جائے کہ وہ ایلون مسک کے ساتھ کسی بھی ممکنہ رابطے کی تفصیلات اور دستاویزات فراہم کرے، یہ شواہد اس بات کو ثابت کرنے کے لیے لازمی ہیں کہ مسک دراصل خود بھی اوپن اے آئی کو ایک منافع بخش ڈھانچے میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں شامل رہے ہیں۔

دوسری جانب میٹا نے اس درخواست کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹا مسک کی بولی کا حصہ ہی نہیں بنا، اس لیے اس کے پاس کوئی ایسا مواد موجود نہیں جو مقدمے سے تعلق رکھتا ہو، اگر کسی اور ادارے نے مسک کی بولی میں شمولیت اختیار کی ہے تو شواہد انہی سے حاصل کئے جائیں، نہ کہ میٹا سے۔

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف، نام عینی رکھا گیا

مسک نے عدالت میں میں کہا کہ اوپن اے آئی کی موجودہ قیادت، خاص طور پر سیم آلٹمین نے، مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت داری کرکے ادارے کے اصل مقصد کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اور سیم آلٹمین نے تقریباً دس برس قبل مل کر اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی، ادارے کا مقصد ایک غیر منافع بخش پلیٹ فارم کے طور پر مصنوعی ذہانت کو انسانی فلاح کے لیے استعمال کرنا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ادارہ ایک روایتی منافع بخش ماڈل کی طرف بڑھنے لگا، جس پر مسک نے سخت اعتراض کیا، جس پر انہیں اوپن اے آئی کے بنیادی اصولوں سے انحراف قرار دیا، بعد ازاں مسک نے اپنی حریف کمپنی xAI  قائم کی اور اب وہ اوپن اے آئی کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top