مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ سپر انٹیلیجنس نہ صرف انسانیت کے لیے ایک نئی اور روشن صبح کی نوید ہے بلکہ ذاتی خود مختاری اور تخلیقی قوتوں کے اظہار کا نیا دور بھی ثابت ہوگا۔
فیس بک کے بانی نے میٹا کی دوسری سہہ ماہی کی آمدنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میٹا اپنی نئی پالیسی کے تحت مصنوعی ذہانت کے میدان میں کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، کمپنی دنیا کے بڑے ڈیٹا سینٹرز تعمیر کر رہی ہے تاکہ سپر انٹیلیجنس کی راہ ہموار ہو سکے۔
ایپل اور میٹا پر تقریباً 80 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ
مارک زکربرگ کے مطابق سپر انٹیلیجنس انسانی دماغ سے زیادہ طاقتور ہوگی، انسانوں کو ذاتی سطح پر بااختیار بنائے گی، ہر شخص کو یہ موقع ملے گا کہ وہ اپنے مقصد، اپنی سوچ اور اپنے خوابوں کے مطابق دنیا میں بہتری لا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صارفین سپر انٹیلیجنس سے سب سے زیادہ رابطہ میٹا کے اسمارٹ گلاسز کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے اور فوری طور پر پراسیس کے ذریعے کریں گے۔