مائیکروسافٹ سرورز پر عالمی سائبر حملہ، 100 سے زائد ادارے متاثر

مائیکروسافٹ سرورز پر عالمی سائبر حملہ، 100 سے زائد ادارے متاثر


مائیکروسافٹ کے آن پرمائز سرورز پر عالمی سطح پر سائبر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث دنیا بھر میں 100 سے زائد ادارے متاثر ہوئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق 8 ہزار سے زائد سرورز کو خطرہ لاحق ہے، مائیکروسافٹ نے سیکیورٹی اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے صارفین کوفوری انسٹالیشن کی ہدایت کی ہے تاکہ سسٹمز کومحفوظ بنایا جا سکے۔

ٹیچنگ اسپتالوں میں ایم ایس تعیناتی کیلئے جعلی دستاویزات جمع 

امریکی ایف بی آئی اوردیگرسائبر سیکیورٹی ایجنسیاں حملے کی نوعیت اورذمہ دارعناصرکا پتا چلانے کے لیے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

ماہرین کے مطابق حملہ انتہائی پیچیدہ نوعیت کا ہے اورحساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ہے جس سے عالمی سطح پرسائبرسیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top