فیس بک نے مونیٹائزیشن کیلئے سخت شرائط کا اعلان کر دیا

فیس بک نے مونیٹائزیشن کیلئے سخت شرائط کا اعلان کر دیا


کیلیفورنیا: سماجی رابطے کا پلیٹ فارم فیس بک نے مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط کا اعلان کر دیا۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر دوسروں کی ویڈیو، تصاویر یا تحریری مواد چوری کر کے بار بار شیئر کرنے والے اکاؤنٹس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اور ایسے اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن ختم کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد صارفین کے نیوز فیڈز میں سپیم مواد کی بھرمار کو کم کرنا اور اصل تخلیق کاروں کو فروغ دینا ہے۔

میٹا نے بتایا کہ ایسے اکاؤنٹس جو بار بار دوسروں کا مواد بغیر اجازت استعمال کرتے ہیں۔ ان کی فیس بک سے مونیٹائزیشن کی سہولت معطل کر دی جائے گی۔ اور ان کی پوسٹس کی رسائی بھی محدود کر دی جائے گی۔

میٹا کے مطابق جب فیس بک کے سسٹمز نقل شدہ ویڈیوز کو شناخت کریں گے۔ تو ان کی رسائی کم کر دی جائے گی تاکہ اصل ویڈیو کے تخلیق کار کے ویوز متاثر نہ ہوں۔

کمپنی نے کہا کہ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح اصل تخلیق کار کو کریڈٹ دیا جاسکتا ہے۔ جس کے لیے ایک ایسا فیچر بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ جس میں ناظرین کو اصل مواد کے لنک پر لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے ایک کروڑ جعلی پروفائلز ڈیلیٹ کر دی

میٹا نے بتایا کہ یہ نئی پالیسیز آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار نافذ کی جائیں گی۔ تاہم انسٹاگرام یا تھریڈز پر اس قسم کی تبدیلیوں کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔

سال 2025 کی پہلی ششماہی میں فیس بک نے پانچ لاکھ سے زائد ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جو اسپیمی رویے یا جعلی انگیجمنٹ میں ملوث تھے۔

میٹا نے واضح کیا کہ وہ تخلیق کار جو کسی ویڈیو پر تبصرہ، ردعمل یا منفرد انداز میں کچھ نیا شامل کرتے ہیں۔ ان پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

کمپنی نے تخلیق کاروں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کسی مواد کو دوبارہ شیئر کرتے ہیں۔ تو اس میں بامقصد ترمیم، وائس اوور یا تبصرہ شامل کریں۔ تاکہ وہ ضوابط کی خلاف ورزی سے بچ سکیں۔ اس کے علاوہ واضح واٹرمارک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم سے نقل شدہ مواد سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top